میرا کے شاہد ظہور سے رابطے فلم میں کاسٹ کرنے کے لئے منتیں

میرا کے شاہد ظہور سے رابطے فلم میں کاسٹ کرنے کے لئے منتیں
میرا کے شاہد ظہور سے رابطے فلم میں کاسٹ کرنے کے لئے منتیں

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ میرا نے گزشتہ روز فلم اور ٹی وی کے معروف ڈائریکٹر شاہد ظہور سے رابطہ کیا اور ان کی منتیں کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی نئی فلم میں کام کا موقع دیں۔میرا کی منتوں کے جواب میں شاہد ظہور نے کہا کہ اگر فلم کے کسی رول میں آپ کی ضرورت ہوئی تو میں آپ کو ضرور موقع دوں گا۔یاد رہے کہ ان دنوں میرا کے پاس کوئی بھی قابل ذکر پراجیکٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہے اس نے اپنے میڈیا منیجر سہیل راشد کو ٹاسک دیا ہے کہ اگر اس نے 15دن کے اندر اندر دو تین ڈراموں اور فلموں میں کام نہیں کروایا تو میں تم کو کام سے فارغ کردوں گی۔سہیل راشد اس دھمکی سے خوفزدہ ہیں انہوں نے فوری طور پر پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

مزید : کلچر