اظہرالدین کی زندگی پر بننے والی فلم کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی

اظہرالدین کی زندگی پر بننے والی فلم کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی

ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹر اظہرالدین کی زندگی پر بننے والی فلم کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالاجی جوشن پیچکرز اور ایم ایس ایم موشن پیکچرز نے فلم ’’اظہر‘‘ کی پہلی جھلک جاری کردی ہے فلم میں عمران ہاشمی اظہر الدین کا کردار نبھائیں گے۔ پہلی جھلک میں عمران ہاشمی گراؤنڈ میں بیٹسمین کے روپ میں داخل ہوتے ہیں اس موقع پر مشتعل ہجوم سٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کرتا ہے اور کچھ افراد باڑ کو پھلانگ کر اس پر حملہ کردیتے ہیں واضح رہے کہ فلم ’’اظہر‘‘ کی ہدایات ٹونی ڈیسوزا نے دی ہیں مذکورہ فلم آئندہ سال 13 مئی کو ریلیز ہوگی۔

مزید : کلچر