اداکار شان نے سیدنور کی فلم میں کام کیلئے ہاں کر دی
لاہور (این این آئی)پاکستانی اداکار شان شاہد کے بارے میں بڑے عرصے سے یہ خبریں میڈیا میں پھیلی ہوئی تھی کے وہ سید نور کی فلم’’بھائی وانٹڈ‘‘ میں کام کریں گے یا نہیں۔حال ہی میں ان کے ترجمان نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ شان سید نور کی فلم میں کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ سید نور ہماری انڈسٹری کے سینئر ہدایت کار اور مصنف ہیں اور مجھے ان کے ساتھ کام کرنے میں نہایت خوشی محسوس ہوگی۔گزشتہ ماہ سے شان اور سید نور فلم 'بھائی وانٹڈ' کی کہانی اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت کر رہے تھے اور اس فلم کو ایک نئے نقطہ نظر سے بنانا چاہتے ہیں۔