’’پیکو‘‘ نے18 دن میں 100 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا

’’پیکو‘‘ نے18 دن میں 100 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلم ’’پیکو‘‘ نے بھارت سمیت دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم پیکو 8 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنی جس میں امیتابھ بچن ‘ دپیکا پڈوکون اور عرفان خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔ مذکورہ فلم بھارت سمیت دنیا بھر میں ناظرین کو متاثر کرتے ہوئے 100 کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی ہے تجارتی تجزیہ نگار تارن آدرش نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا ہے کہ پیکو نے بھارت میں 71.72 جبکہ دنیا بھر میں 34.09 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

مزید : کلچر