بریڈپٹ کا انجلینا جولی کو سالگرہ پر آبی طیارہ دینے کا فیصلہ

بریڈپٹ کا انجلینا جولی کو سالگرہ پر آبی طیارہ دینے کا فیصلہ
بریڈپٹ کا انجلینا جولی کو سالگرہ پر آبی طیارہ دینے کا فیصلہ

  

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)ہالی ووڈ کے اداکار بریڈ پٹ اپنی بیوی اور ہالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارہ انجلینا جولی کے لئے ان کی چالیس ویں سالگرہ پرآبی طیارہ (ایسا ہوائی جہاز جسے سمندر میں بھی اتارا جاسکے) تحفے میں دینے والے ہیں۔بریڈ پٹ 4 جون کو اداکارہ کی سالگرہ پر انہیں یہ تحفہ دیں گے اور اس سلسلہ میں وہ یورپ کے ایک ڈیلر سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔انہوں نے اس جہاز کو فرانس میں اپنے گھر کے رن وے پر رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے۔بریڈ پٹ اور انجلینا دونوں کو پرواز کا تجربہ ہے البتہ پانی پر جہاز اتارنے کے لئے زیادہ مہارت کی ضرورت پڑتی ہے۔

مزید : کلچر