بالی ووڈ فلم گڈو رنگیلا جولائی میں ریلیز ہو گی،ادیتہ راؤ ہیروئن ہیں

بالی ووڈ فلم گڈو رنگیلا جولائی میں ریلیز ہو گی،ادیتہ راؤ ہیروئن ہیں
بالی ووڈ فلم گڈو رنگیلا جولائی میں ریلیز ہو گی،ادیتہ راؤ ہیروئن ہیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ مووی گڈو رنگیلا جولائی میں ریلیز ہو گی، جس کی کہانی ہے لالچ کے ہاتھوں مجبور ہو کر پھنسنے والے انسان کی، جو جنجال میں پھنس جاتے ہیں، فلم میں ارشد وارثی لیڈنگ رول کررہے ہیں۔ فلم میں اداکار لالچ اور شارٹ کٹ کے چکر میں حسینہ کو اغوا کرلیتا ہے جس کے بعد کہانی شروع ہوجاتی ہے، مگر ان کے قسمت خراب تھی کہ انہوں نے کسی معمولی لڑکی کو اغوا نہیں کیا جس کے بعد پورا گاؤں ہیرو کے پیچھے پڑگیا۔پورا گاؤں ارشد وارثی اور امیت سدھ کے خون کا پیاسا تھا اور دشمنی کی دیواریں اونچی سے اونچی ہوتی گئیں۔گڈو رنگیلا میں ہیروئن کا کردار ادتیہ راؤ حیدری ادا کررہی ہیں۔ فلم جولائی کے مہینے میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر