ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی اور بول میڈیا گروپ کے مالک شعیب شیخ کو ایف آئی اے نےگرفتار کر لیا

ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی اور بول میڈیا گروپ کے مالک شعیب شیخ کو ایف آئی اے ...
ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی اور بول میڈیا گروپ کے مالک شعیب شیخ کو ایف آئی اے نےگرفتار کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی اور بول میڈیا گروپ کے مالک شعیب شیخ کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی ڈگریوں کے مبینہ سکینڈل سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور  ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے مالک شعیب شیخ کو  دھوکہ دہی ، جعلی ڈگریاں بنانے اور جعل سازی سمیت منی لانڈرنگ کے مقدمے کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ایف آئی اے کے مطابق بتایا گیا ہے  شعیب شیخ سے آج پھر 12  گھنٹے سے زائد وقت تک تفتیش کی گئی ہے اور ان کی نشاندہی پر ایگزیکٹ کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا ہے جہاں سے لاکھوں کی تعداد میں جعلی ڈگریاں اور طلبا کے کارڈز برآمد ہوئے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق مزید بتایا گیا ہے کہ شعیب شیخ کو باقاعدہ گرفتار کر کے ہیومن ٹریفکنگ سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے اور انہیں جلد عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ بھی لیا جائے گا۔ اس سے قبل شعیب شیخ کی جانب سے تمام الزامات کی تردید کی جاتی رہی لیکن اس کے بعد انہوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا اور انہیں باقاعدہ مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ 

یاد رہے شعیب شیخ بول میڈیا چینل اور ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے مالک ہیں اور ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی پر جعلی ڈگریوں کی فروخت سمیت منی لانڈرنگ کا الزام بھی لگایا گیا ہے اور اسی الزام کے پیش نظر انہیں گرفتار  کیا گیا ہے ۔ 

مزید : کراچی /اہم خبریں