ریمو ڈی سوزا فلم ’’فلائنگ سنگھ‘ کی عکس بندی کا آغاز جولائی میں کرینگے

ریمو ڈی سوزا فلم ’’فلائنگ سنگھ‘ کی عکس بندی کا آغاز جولائی میں کرینگے

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ کوریو گرافر اور ہدایتکار ریمو ڈی سوزا اپنی نئی فلم ’’فلائنگ سنگھ‘ کی عکس بندی کا آغاز جولائی میں کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ فلم کی کاسٹ میں ٹائیگر شیروف اور جیکو لین فرنینڈس یقیناً شامل ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی جوڑی فلم میں کارگر ثابت ہوگی۔ یہ ایک مختلف فلم ہوگی جو کہ شائقین کو ضرور پسند آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹائیگر شیروف انڈسٹری میں آنے سے پہلے کے جانتے ہیں وہ بہت اچھے انسان ہیں۔

مزید : کلچر