بالی ووڈ فلم ’’تنو ویڈز منو ریٹرنز‘‘ نے ریکارڈ بزنس کرلیا

بالی ووڈ فلم ’’تنو ویڈز منو ریٹرنز‘‘ نے ریکارڈ بزنس کرلیا

ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ فلم ’’تنو ویڈز منو ریٹرنز‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں اب تک 38 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے کامیاب فلموں کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم 22 مئی کو ریلیز کی گئی تھی۔ فلم پہلے ہی روز مداحوں کو سنیما کی جانب کھینچنے میں کامیاب رہی اور ہندوستان میں ریلیز کے پہلے روز تقریباً 9 کروڑ روپیکا بزنس کیا۔فلم دوسرے دن 13.1 کروڑ روپے جب کہ تیسرے دن 16.1 کروڑ روپے کما کر رواں برس کی کامیاب فلموں میں سے ایک بن گئی۔تجزیہ کار ترن آدرش نے اس فلم کی باکس آفس پر کامیابی کے حوالے سے ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کو بھی آگاہ کیا۔

مزید : کلچر