انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب 5 جون کو ہوگی

انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب 5 جون کو ہوگی

ممبئی( نیٹ نیوز) 16 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب 5 جون کو منعقد ہوگی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئیفا ایوارڈ کی تقریب کے میزبان اداکار ارجن کپور اور رنویر سنگھ ہوں گے۔ ایوارڈ کی اس تقریب میں بہترین فلم ‘ بہترین ہدایتکار ‘ بہترین اداکار ‘ بہترین اداکارہ ‘ بہترین معاون اداکار ‘ بہترین معاون اداکارہ ‘ بہترین ولن ‘ بہترین کہانی ‘ بہترین میوزک ہدایتکار ‘ بہترین مرد پلے بیک سنگر ‘ بہترین خاتون پلے بیک سنگر کے متعدد ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

مزید : کلچر