ایف ایم 93 ریڈیو پاکستان لاہور ، اداکار ادیب کی برسی کے موقع پر خصوصی پروگرام

ایف ایم 93 ریڈیو پاکستان لاہور ، اداکار ادیب کی برسی کے موقع پر خصوصی پروگرام
ایف ایم 93 ریڈیو پاکستان لاہور ، اداکار ادیب کی برسی کے موقع پر خصوصی پروگرام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)ایف ایم 93 ریڈیو پاکستان لاہور سے پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ادیب کی برسی کے موقع پر خصوصی پروگرام ادیب ایک لازوال اداکا ر نشر ہوا اس پروگرام کو چوہدری صفدر رضا نے تحریر کیا جبکہ راوی محمد ثقلین تھے پروگرام میں اداکار راشد محمود،سئینیر صحافی اے آر گل اور ہدایت کا ر ،مصنف ناصر ادیب کے تاثرات کو شامل کیا گیا جنہوں نے ادیب کو پاکستانی سینما کا منفرد اور لازوال اداکار کہا ان کا کہنا تھا ادیب فلم انڈسٹری میں مصنف بننے آئے انہیں تھیٹر سے شروع ہی سے لگاؤ تھا ۔ادیب واحد اداکار تھے جو اپنے ڈیل ڈول اور شباہت کی بناء پر بنے بنائے ولن تھے انھوں نے 50 سال تک فلمی دنیا پر اپنا اثر قائم کیے رکھا ۔اسلم پرویز اور مظہر شاہ کے ہوتے ہوئے انھوں نے اپنا مقام پیدا کیا وہ اپنی پہلی فلم ہی سے فلم انڈسٹری کی ضرورت بن گئے انھوں نے اردو ادب میں ماسٹر کی ڈگری حاصل تو کی مگر ان کی پہچان پنجابی فلم بنی ۔ ان کی وفات سے پاکستانی فلم انڈسٹری ایسے لازوال فن کار سے محروم ہوگئی ۔ادیب پر بننے والے اس خصوصی پروگرام کو پروڈیوسر مدثر قدیر نے خورشید علی کی معاونت اور ڈپٹی کنٹرولر پروگرامز ریڈیو پاکستان لاہور انیلہ سلیم کی زیر نگرانی تیار کیا اس پروگرام کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور ساجد حسن درانی تھے۔

مزید : کلچر