ہما قریشی نے نئی ہارر فلم میں اداکاری کیلئے تیاری شروع کردی

ہما قریشی نے نئی ہارر فلم میں اداکاری کیلئے تیاری شروع کردی
ہما قریشی نے نئی ہارر فلم میں اداکاری کیلئے تیاری شروع کردی

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے اپنی نئی ہارر فلم کی تیاری کیلئے بھارت کی آسیب زدہ جگہوں پر تحقیق کرنا شروع کردی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہما قریشی نے اپنی نئی فلم کے سلسلے میں اسیب زدہ جگہوں پر تحقیق کرنے کیلئے راجھستان میں بھان گڑ قلعے جانے کی منصوبہ شروع کردی ہے۔ ان قلعے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بھارت کی سب سے زیادہ آسیب زدہ جگہ ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ فلم کی عکس بندی سے پہلے تجربہ حاصل کرنے کے لئے اس جگہ کا دورہ کرنا چاہتی ہیں واضح رہے کہ ہارر اوکولس ری میک کی عکس بندی آئندہ ماہ شروع ہوگی۔

مزید : کلچر