شاہد آفریدی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ روانہ ہوگئے

شاہد آفریدی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ روانہ ہوگئے

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی منگل کی علی الصبح انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگئے۔ وہ انگلینڈ کی کاؤنٹی نارتھمپٹن شائر کی طرف سے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلیں گے اور بعد ازاں کیر بین لیگ میں شرکت کریں گے۔ اس طرح وہ پاکستان اور زمبابوے کے مابین ہونے والے تینوں ون ڈے میچز کے دوران ملک میں نہیں ہوں گے۔ وہ پاکستانی اور زمبابوے کی ٹیموں کے مابین قذافی سٹیڈیم میں جاری ون ڈے سیریز کو دیکھنے سے محروم رہیں گے۔ شاہد آفریدی پاکستان واپس آنے کی بجائے وہیں سے ہی سری لنکا جاکر دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں گے۔ واضع رہے کہ شاہد آفریدی ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹونٹی ٹیم سے بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میری دعائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں اور پاکستان ٹی ٹونٹی کی طرح ون ڈے سیریز بھی جیتے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی