زمبابوے نے ٹی ٹونٹی میچز میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا ،نوید الحسن

زمبابوے نے ٹی ٹونٹی میچز میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا ،نوید الحسن

لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر رانا نوید الحسن نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کا انعقاد دونوں ملکوں کیلئے بہت ضروری ہے۔ اس کے انعقاد سے نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے بلکہ دنیا بھر کے شائقین کو پاک بھارت دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ رانا نوید الحسن نے کہاکہ پاکستان اور زمبابوے کی سیریز کے کامیاب انعقاد سے ملک میں دیگر ٹیموں کے آنے کی بھی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ زمبابوے کی ٹیم نے ٹی ٹونٹی میچز میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور خاص طور پر ان کی بیٹنگ اچھی ہے تاہم پاکستان کو ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا ایڈوانٹج حاصل ہے اور تمام کھلاڑی بھی جیت کے جذبہ سے کھیل رہے ہیں اور امید ہے کہ پاکستان ون ڈے سیریز بھی جیتے گا۔ پاکستان کا بولنگ اٹیک زمبابوے سے بہتر ہے اور ون ڈے سیریز میں باؤلرز ہی ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی