پاکستان زمبابوے ون ڈے میچ کی جھلکیاں

پاکستان زمبابوے ون ڈے میچ کی جھلکیاں

 لاہور( قذافی سٹیڈیم سے افضل افتخار) *میچ سے قبل ہی شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم کے باہر پہنچ گئی۔ *شائقین کا جوش دیکھنے کے قابل تھا مسلسل پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ *سیکورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے شائقین کو کافی پیدل چل کر سٹیڈیم جانا پڑا۔ *شائقین ٹولیوں کی صورت میں سٹیڈیم پہنچے لڑکیوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔ *نوجوانوں کے علاو ہ بچے او ر بوڑھے بھی بڑی تعداد میں سٹیڈیم میں موجود تھے۔ *پاکستان کے ٹاس جیتنے پر شائقین نے بہت خوشی کا اظہار کیا۔ *چوکوں اور چھکوں پر شائقین کھلاڑیوں کو بھرپور داد دیتے نظر آئے۔ *کھلاڑیوں میں گرمی کے آثار واضح نظر آتے رہے۔ *شائقین مہمان کھلاڑیوں کی عمدہ پرفارمنس پر بھی داد دیتے نظر آئے۔ *سٹڈیم میں شائقین کے بیٹھنے کے لئے انتظامات بہترین کئے گئے تھے۔ *پاکستانی بیٹسمینو ں کی عمدہ بیٹنگ سے شائقین خوشی سے جھومتے نظر آئے۔ *شدید گرمی کے باوجود شائقین میں موجود جو ش و جذبہ دیکھنے کے قابل تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی