اظہر علی نے چگمبورا کو ٹاس جیتنے کی ہیٹ ٹرک نہ کرنے دی

اظہر علی نے چگمبورا کو ٹاس جیتنے کی ہیٹ ٹرک نہ کرنے دی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر زمبابوے کے کپتان ایلٹن چکمبورا کو ٹاس جیتنے کی ہیٹ ٹرک نہ کرنے دی ۔زمبابوے کے کپتان نے پاکستان کے خلاف ہونے والے دونوں ٹی ٹونٹی میچوں میں ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سے ٹاس جیتا تھا لیکن پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے زمبابوے کا ٹاس جیتنے کا سلسلہ روک دیا ۔اظہر علی نے پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی