پہلا ون ڈے، شعیب ملک دو سال بعد پاکستان ون ڈے ٹیم کا حصہ بنے

پہلا ون ڈے، شعیب ملک دو سال بعد پاکستان ون ڈے ٹیم کا حصہ بنے

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) تجربہ کار بیٹسمین شعیب ملک زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں دو سال بعد پاکستان ون ڈے ٹیم کا حصہ بن گئے انہوں نے آخری ون ڈے انٹر نیشنل چیمپینز ٹرافی 2013ء میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔ تفصیلات کے مطابق دو سال تک ٹیم سے باہر رہنے والے سابق کپتان شعیب ملک زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں بالآخر ٹیم کا حصہ بن ہی گئے۔ شعیب ملک نے آخری ون ڈے جون 2013ء میں انڈیا کے خلاف کھیلا تھا جس میں انہوں نے 17رنز سکور کئے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی