ریو اولمپکس گیمز کوالیفکیشن راؤنڈ کیلئے مضبوط ٹیم منتخب کی جائیگی،اصلاح الدین

ریو اولمپکس گیمز کوالیفکیشن راؤنڈ کیلئے مضبوط ٹیم منتخب کی جائیگی،اصلاح ...

 اسلام آباد (اے پی پی) قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی نے کہا ہے کہ ہم حالیہ ایونٹس میں ٹیم کی کارکردگی کا بخوبی جائزہ لے رہے ہیں اور آئندہ ماہ شیڈول ریو اولمپکس گیمز کوالیفکیشن راؤنڈ کیلئے مضبوط ٹیم تشکیل دیں گے۔ پنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے نئے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن حالیہ آسٹریلیا میں منعقدہ چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ اور دورہ کوریا پوری ٹیم کیلئے بہت مفید رہا ہے اور یہ تجربہ آئندہ ماہ شیڈول ریو اولمپکس گیمز کوالیفکیشن راؤنڈ میں مددگار ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئے کمبی نیشن کے ساتھ بہترین ٹیم منتخب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں کوچ شہناز شیخ کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہم مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریو اولمپکس گیمز میں جگہ بنانا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے ہم مضبوط ٹیم تشکیل دیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی