چیلسی کے مداحوں کا پریمیئر لیگ اورکیپٹل ون کپ جیتنے پر جشن

چیلسی کے مداحوں کا پریمیئر لیگ اورکیپٹل ون کپ جیتنے پر جشن

لندن (نیٹ نیوز ) برطانوی فٹ بال کے مداح چیلسی کی انگلش پریمیئر لیگ اورکیپٹل ون کپ جیتنے پر سٹرکو ں پر نکل آئے۔ چیلسی کے ہزاروں شائقین نے ٹیم کی فتح پر زبردست جشن منایا اوراپنے ہیروز کا والہانہ استقبال کیا۔ چیلسی کے کھلاڑیوں بس کی چھتوں کے اوپرکھڑے ہوکرپریمیئر لیگ ٹرافی اٹھائے شائقین کی داد کا جواب دیا۔ اس موقع پر ٹیم کے منیجر جوز مورہینو نے کہا کہ تمام شائقین کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ وہ چیلسی کی ٹیم سے محبت کرتے ہیں۔ کوشش ہوگی کہ آئندہ سیزن میں بھی چیلسی چیمپئن بننے۔چیلسی نے لیگ کے آخری میچ میں سندرلینڈ کیخلاف 1۔3 سے کامیابی اپنے نام کی۔ چیلسی نے پانچویں بار پریمیئر لیگ چیمپئن بنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ چیلسی نے کیپٹل ون کپ میں ٹوٹنہم ہاٹ اسپر کیخلاف 0۔2 سے فتح حاصل کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی