بین سٹوکس کو شاندار بیٹنگ پر سلام پیش کرتا ہوں،ایلسٹر کک

بین سٹوکس کو شاندار بیٹنگ پر سلام پیش کرتا ہوں،ایلسٹر کک

 لارڈز( نیٹ نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز ایلسٹرکک نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بین سٹوکس کو شاندار بیٹنگ پر سلام پیش کرتا ہوں، امید ہے کہ کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو سیریز میں کامیابی دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ انگلینڈ نے کیویز کو پہلے ٹیسٹ میں 124 رنز سے شکست دی تھی۔ اپنے ایک بیان میں انگلش ٹیم کے قائد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، بین سٹوکس کی کارکردگی خصوصی طور پر اہمیت کی حامل ہے کیونکہ انہوں نے پہلی اننگز میں 92 اور دوسری اننگز میں شاندار سنچری بنائی۔ انہوں نے کہا کہ سٹوکس نے کیویز کے خلاف دوسری اننگز میں جس طرح سے بیٹنگ کی میں نے اس سے پہلے ایسی اننگز نہیں دیکھی، وہ جب بیٹنگ کیلئے آئے تو ٹیم کو سو رنز کی برتری حاصل تھی لیکن دو گھنٹے کے بعد جب وہ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے ہماری برتری 270 سے اوپر تھی، انہوں نے جس طرح سے دلیرانہ بیٹنگ وہ قابل ستائش ہے، امید ہے کہ وہ آخری ٹیسٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو سیریز میں کامیابی دلانے میں کردار ادا کریں گے انہوں نے مزید کہاکہ میں نے بطو ر کپتان عمدہ پرفارمنس دکھانے کی کوشش کی اور اس میں مجھے کامیابی بھی ملی ہے اور اسی طر ح میری کوشش ہوگی کہ میں اب اگلے کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں بھی ایسا ہی کھیل پیش کروں اور اپنی کپتانی میں ٹیم کو ٹیسٹ میچ جتواؤں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی