آئی سی سی نے یو اے ای کے باؤلر محمدشہزاد کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دیدیا

آئی سی سی نے یو اے ای کے باؤلر محمدشہزاد کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دیدیا

 دبئی( نیٹ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات کے باؤلر محمد شہزاد کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا۔ ایکشن درست ہونے کے بعد شہزاد دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کر سکیں گے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بائیو مکینک ٹیسٹ میں شہزاد کی تمام ڈیلیوریز 15 ڈگری کے اندر پائی گئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت دی گئی ہے تاہم وہ مستقبل میں بھی ایمپائر کے نشانے پر رہیں گے، ایکشن مشکوک ہونے کی صورت میں ایمپائر دوبارہ انہیں رپورٹ کرنے کے اہل ہوں گے انہوں نے کہا کہ اب مستقبل میں بھی میں عمدہ باؤلنگ کروانے کی کوشش کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی