اولمپک مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں،عمارہ
لاہور ( فیصل شامی ) تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی بچوں کی زندگی میں خاصی اہمیت رکھتے ہیں خواہش ہے کہ کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا پرچم بلند کروں اس امر کا اظہار کمسن نوجوان ویٹ لفٹر کھلاڑی عمارہ امتیاز نے پاکستان سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا،عمارہ امتیاز جو کہ لائٹ ویٹ کیٹیگری ویٹ لفٹر ہیں کا کہنا ہے کہ وہ ویٹ لفٹنگ کے کھیل میں بہت آگے جانا چاہتی ہیں انھوں نے کہا کہ وہ باقاعدہ ویٹ لفٹنگ کی تربیت حاصل کر رہی ہیں انھوں نے بتایا کہ مقامی سطح پر ہونے والے نیشنل لائٹ ویٹ اسی کلو گرام کیٹیگری کے مقابلو ں میں دوسرا انعام حاصل کیا عمارہ امتیاز نے بتایا کہ کھیل کی مصروفیات انکی پڑھائی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی عمارہ امتیاز نے خواہش کا اظہار بھی کیا کہ وہ اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کی طرف سے لائٹ ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لینا چاہتی ہیں اور دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن اور پرچم بلند کرنا چاہتی ہیں۔