بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلہ دیشن، کوچ اور ڈائریکٹر کا اعلان 6 جون کو ہوگا
ممبئی ( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ ٹیم کے کوچ اور ڈائریکٹر کا اعلان 6 جون کو کرے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری ارجن ٹھاکر نے کہاہے کہ بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کے دورہ پر 7 جون کو روانہ ہوگی۔ اس سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہونگے اور دورے پر جانے پر جانے سے قبل ہی ٹیم کے کوچ اور ڈائریکٹر کا اعلان کردیا جائے گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مفاد میں ہوگا