ویمن کرکٹ، ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو ٹی ٹونٹی میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا

ویمن کرکٹ، ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو ٹی ٹونٹی میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا

 کولمبو ( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمن کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔ فاتح ٹیم نے 75 رنز کا ہدف 11.2 اوورز میں صرف ایک وکٹ پر پورا کیا۔ سٹیفنی ٹیلر 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہاولے میتھیوز 32 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔ میتھیوز میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ منگل کو کولمبو میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکا کی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 74 رنز بنائے، کپتان چماری اتاپتو 43 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں، ہاولے میتھیوز نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 12 ویں اوور کی دوسری گیند پر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ سٹیفنی ٹیلر نے 38 رنز بنائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی