مہیلا جے وردھنے آج 38 ویں سالگرہ منائیں گے

مہیلا جے وردھنے آج 38 ویں سالگرہ منائیں گے

 کولمبو( نیٹ نیوز)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے آج 38 ویں سالگرہ منائیں گے ۔ وہ 27 مئی 1977کو سر ی لنکا کے شہر کولمبو میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی جانب سے 149ٹیسٹ،448ایک روزہ اور 55ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں وہ 11814رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 12650رنز سکور کرسکے ۔ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں انہوں نے 1493رنز سکور کئے ۔ مہیلا جے وردھنے نے اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ 2سے6 اگست 1997 تک بھارت کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ14 سے 18 اگست 2014 کو پاکستان کے خلاف کھیلا۔ ا

مزید : کھیل اور کھلاڑی