ویسٹ انڈیز کر کٹ بورڈ نے کیریبین ٹی ٹوئنٹی لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

ویسٹ انڈیز کر کٹ بورڈ نے کیریبین ٹی ٹوئنٹی لیگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

برج ٹاؤن ( نیٹ نیوز )ویسٹ انڈیز کر کٹ بورڈ نے کیریبین پریمیئر ٹی ٹوئنٹی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بارباڈوز اور گیانا کے مابین 20جون کو برج ٹا ؤن میں ہوگا۔ پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد خان آفریدی ایونٹ میں سینٹ کٹس اور آل را ؤنڈر شعیب ملک بارباڈوس کی نمائندگی کریں گے جبکہ ان کو یہ امید ہے کہ اس ایونٹ میں بہت بڑی تعداد میں کرکٹرز شرکت کریں گے اور شائقین کو یہ ایونٹ بہت زیادہ پسند آئیگا اس سے قبل بھی جب اس ایونٹ کاانعقاد ہوا تھا تو شائقین کی بہت بڑی تعداد نے اس میں بھرپور دلچسپی لی تھی اور اس مرتبہ بھی کامیابی سے ہمکنار ہی ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی