آسٹریلوی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز پریکٹس میچ سے کریگی

آسٹریلوی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز پریکٹس میچ سے کریگی

 جمیکا( نیٹ نیوز ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز آج کھیلے جانے والے پریکٹس میچ سے کرے گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ پریکٹس میچ شام 7 بجے شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جون تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 سے 15 جون تک کھیلا جائے گا۔ پہلے ٹیسٹ میچ کی میزبانی ڈومینیکا کو دی گئی ہے جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی میزبانی جمیکا کو دی گئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی