ڈیوڈ فیرر نے کلے کورٹس میں فتوحات کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی

ڈیوڈ فیرر نے کلے کورٹس میں فتوحات کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی

 پیرس ( نیٹ نیوز) اسپینش سٹار ڈیوڈ فیرر فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ پہلے راؤنڈ میں کامیابی کے ساتھ ہی انہوں نے کلے کورٹس پر فتوحات کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی، وہ موجودہ کھلاڑیوں میں نڈال کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے پلیئر بن گئے ہیں۔ فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں مینز سنگلز ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ میچ میں ڈیوڈ فیرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سلواکین پلیئر لیوکاز لیکو کو 6-1، 6-3 اور 6-1 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا انہوں نے یہ اعزاز ملنے پر بہت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مستقبل میں بھی اسی طرح عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا اور میری کوشش ہے کہ میں نے اب تک جو کامیابیاں حاصل کی ہیں اس کو برقرار رکھوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی