فرنچ اوپن: کوویٹا اوروزنائیکی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

فرنچ اوپن: کوویٹا اوروزنائیکی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

 پیرس( نیٹ نیوز) پیٹرا کویٹووا، کیرولین وزنائیکی، سوتیلانا کزنٹسوا اور جولیا جارجز فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں ویمنز سنگلز ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ میچ میں جمہوریہ چیک کے پیٹرا کویٹووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف نیوزی لینڈ پلیئر مرینا ایرا کووک کو دلچسپ مقابلہ کے بعد 6-4، 3-6 اور 6-4 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے اٹلی کی کایا کنیپ کو 6-3 اور 6-0 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی، سوتیلانا کزنٹسوا نے برٹنز کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، جولیا جارجز اور سمٹکووا نے اپنی اپنی حریف امریکن پلیئرز کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اسی طر ح اگلے راؤنڈ میں بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گی اور ہم نے عزم کیا ہے کہ اس ایونٹ کو اپنے نام کریں گے اور اس کیلئے ہم نے پوری طرح تیری بھی کی ہوئی ہے اور ہماری محنت ضرور رنگ لے کر آئے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی