پہلے ون ڈے کے ٹکٹ بلیک میں فروخت ہوتے رہے

پہلے ون ڈے کے ٹکٹ بلیک میں فروخت ہوتے رہے

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی طرح پہلے ایک روزہ میچ میں بھی میچ کے ٹکٹس بلیک میں فروخت ہوتے رہے‘ پولیس اہلکار سرعام سٹیڈیم کے باہر پانچ سو والا ٹکٹ پندرہ سو جبکہ ہزار والا ٹکٹ پچیس سو روپے میں فروخت کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی نااہلی کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران میچ کے ٹکٹس بلیک میں فروخت ہوئے۔ حکام کی جانب سے نوٹس نہ لئے جانے پر پاک زمبابوے پہلے ایک روزہ میچ میں بھی ٹکٹس بلیک میں فروخت ہوتے رہے۔ دور دراز کے علاقوں سے انے والے کر کٹ شائقین کو قانون کے رکھوالے پانچ سو والا ٹکٹ پندرہ سو روپے میں‘ ہزار والا پچیس سو روپے میں سرعام فروخت کرتے رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی