ٹکٹیں فروخت ہونے کے باوجود شائقین تلاش میں مصروف رہے

ٹکٹیں فروخت ہونے کے باوجود شائقین تلاش میں مصروف رہے

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 26مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پہلے ون ڈے میچ کی تمام ٹکٹیں ٖفروخت ہوگئیں ۔ لیکن ون ڈے سیریز دیکھنے کے لئے ملک بھر سے شائقین میچ سے قبل بھی منگل کے روز صبح ہی ٹکٹیں حاصل کرنے کے لئے سرگرداں نظر آئے کئیوں کو مایوسی ہوئی اور بعض بلیک میں منہ مانگے داموں خریدنے میں کامیاب بھی ہوئے ۔بہاولپور اور رحیم یار خان سے آئے ہوئے تماشائی نذیر احمد اور نوید کا کہنا تھا کہ وہ اتنی دور سے کرایہ خرچ کر میچ دیکھنے لئے آئے ہیں اوران کے لئے میچ دیکھے بغیر جانا بہت مشکل تھا اسلئے ہم نے ٹکٹیں دیگر تماشائیوں سے ہی مہنگے داموں خریدی ہیں ۔ ۔ واضع رہے کہ مقامی بیکری کی لاہور کی تمام برانچوں سے لاہور کے رہنے والوں کے لئے ٹکٹیں فروخت کے لئے دستیاب ہیں ۔ پی سی بی نے پورے ملک میں تماشائیوں کے لئے آن لائن ٹکٹیں خریدنے کا بھی بندوبست کیا ہے شائقین کرکٹ نے اس حوالے سے کہا کہ ہم اتنی دور سے میچ دیکھنے کے لئے اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے آئیں لیکن ٹکٹیں نہ ملنے پر بہت مایوسی ہوئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی