ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے مالک شعیب شیخ کے خلاف مقدمہ درج کر رہے ہیں : ڈائریکٹر ایف آئی اے

ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے مالک شعیب شیخ کے خلاف مقدمہ درج کر رہے ہیں : ڈائریکٹر ...
ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے مالک شعیب شیخ کے خلاف مقدمہ درج کر رہے ہیں : ڈائریکٹر ایف آئی اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جعلی ڈگریوں کے مبینہ سکینڈل کے سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر شاہد حیات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے خلاف کافی ثبوت ملے ہیں جن کی بناءپر ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے مالک شعیب شیخ کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے دفتر کے بارے میں علم ہوا تھا کہ یہاں جعلی ڈگریاں بنائی جاتی ہیں اور اسی اطلاع پر کاروائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کاروائی کے دوران لاکھوں جعلی ڈگریاں اور طلباءکے جعلی رجسٹریشن کارڈ ملے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے مالک کے خلاف ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں اور اب مجسٹریٹ کی موجودگی میں ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے مالک شعیب شیخ کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔