ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس میں ’’کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے مسائل‘‘ پر خصوصی اجلاس

ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس میں ’’کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے مسائل‘‘ پر ...

 لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے ریجنل آفس میں ’’کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے مسائل‘‘کے موضوع پر خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس کے مہمان خصوصی رجسٹرار کو آپریٹو زہاؤسنگ سوسائٹی جاوید اقبال بخاری ،کوآپریٹو زہاؤسنگ سوسائٹی ایسوسی ایشن کے صدر شمس الدین گورائیہ ، لاہور ڈویلپمنٹ اٹھارٹی(ایل ڈی اے) اور دیگر ڈویلپنگ ایجنسیز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں موجود تمام ارکان و ممبران ہاؤسنگ سوسائٹی ایسوسی ایشن نے اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر لاہور ڈویلپمنٹ اٹھارٹی(ایل ڈی اے) کے نمائندہ نے ایل ڈی اے کا موقف بیان کیا۔رجسٹرار کو آپریٹو زہاؤسنگ سوسائٹی جاوید اقبال بخاری نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوآپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹی کے تمام مسائل جائز اور قانونی ہے اور وہ ان تمام مسائل کو حل کروانے کیلئے بھر پور کوشش کریں گئے۔انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ کوآپریٹو زایکٹ1925کی جو شقیں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مفاد میں نہیں ہے حکومت کو تجاویز ہے کہ وہ ان شقوں کو ترمیم کر دیں۔جاوید اقبال نے ایف پی سی سی آئی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ کوآپریٹوز کے چےئرمین ایم اے فاروقی سے مسائل کی تفصیلی رپورٹ بھیجنے کیلئے کہا تاکہ آنے والے اجلاس سے پہلے اس کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش کی جائے۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں معاشی بہتری کیلئے اقدامات کیے جائیں،سو کم ترین سطح پر ہونے سے ترقیاتی کاموں میں اضافے کی گنجائش ہے۔ ایف پی سی سی آئی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ کوآپریٹوز کے چےئرمین ایم اے فاروقی نے کہا کہ حکومت کوآپر یٹوز ہاؤسنگ سوسائٹی کے مسائل حل کروانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرئے۔

مزید : کامرس