لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

 لاہور (کامرس رپورٹر ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مند ی کارجحان رہا۔ایل ایس ای 25 انڈیکس6.81پوائنٹس کی کمی کے ساتھ5496.41 بندہوا۔مجموعی طور پر75کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔4کمپنیوں کے حصص میں اضافہ10کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 61 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔مارکیٹ میں کل6لاکھ29ہزار800 حصص کا کاروبار ہو ا ۔مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں ٹرسٹ انویسٹمنٹ بنک لمیٹڈ2لاکھ حصص ۔بنک آف پنجاب لمیٹڈکے1 لاکھ69 ہزار500 حصص۔ جبکہ دیوان سلمان فائبر لمیٹڈ کے85 ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ فیصل بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت0.20روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ایم سی بی بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت5.00روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس