یوٹیلیٹی اسٹوروں پر تیل اور گھی کی قیمت 8 سے 10 روپے کم ہوگئی

یوٹیلیٹی اسٹوروں پر تیل اور گھی کی قیمت 8 سے 10 روپے کم ہوگئی

 کراچی(آئی این پی)عالمی مارکیٹ میں تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کے سبب یوٹیلیٹی اسٹوروں پر بھی تیل اور گھی کی فی کلو قیمت 8سے 10 روپے کم کردی گئی۔ کراچی یوٹیلیٹی ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹور پر تیل اور گھی کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی کلو کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد برانڈڈ تیل اور گھی 160اور یوٹیلی تیل اور گھی 128روپے کلو ہوگیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل اور گھی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ماہ رمضان کے لیے ریلیف مل سکے گا۔

مزید : کامرس