انڈیکس 197 پوائنٹس گرگیا

انڈیکس 197 پوائنٹس گرگیا

 کراچی (این این آئی)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اتارچرھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 32700اور 32600کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں21ارب42کروڑ روپے سے زائد کی کمی کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت44.99فیصدکم جبکہ59.81فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،توانائی ،سیمنٹ اور پٹرولیم سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32771پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔ماہرین اسٹاف کے مطابق نئے بجٹ میں مزید ٹیکسوں کے نفاذ یا رائج ٹیکسوں کی شرحوں میں اضافے سے متعلق سرمایہ کاروں میں پھیلنے والی اطلاعات کی وجہ سے مارکیٹ بحرانی کیفیت شکاررہی اور سرمایہ کار ان خدشات کے پیش نظر مارکیٹ میں زیادہ متحرک نظر نہیںآئے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس196.87پوائنٹس کمی سے 32510.35 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر326کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے107کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ195کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں21ارب42کروڑ7 9لاکھ12ہزار335روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر70کھرب78ارب6کروڑ91لاکھ11ہزار604روپے ہوگئی ۔منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں9کروڑ85لاکھ27ہزار 470شیئرز رہیں جوپیر کے مقابلے میں8کروڑ6لاکھ7ہزار250 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت40.74روپے اضافے سے855.70روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت20.87روپے اضافے سے1425.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی ہینو پاک موٹرز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت50.27روپے کمی سے955.19جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت25.53روپے کمی سے8998.00روپے ہوگئی ۔منگل کو پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں2کروڑ32لاکھ86ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.87روپے اضافے سے67.01روپے جبکہ حبیب بینک کی سرگرمیاں49لاکھ34ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت87پیسے کمی سے193.06روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس145.29پوائنٹس کمی سے 20683.01پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس374.07پوائنٹس کمی سے 53976.80جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس67.87پوائنٹس کمی سے 22924.14پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس