یوتھ ونگ کے ٹائیگرز پارٹی کی پہچان ہیں،عبدالکریم خان

یوتھ ونگ کے ٹائیگرز پارٹی کی پہچان ہیں،عبدالکریم خان

 لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) یوتھ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالکریم خان آسی نے کہا ہے کہ پارٹی کی تنظیم سازی کی مہم تیز کردی ہے ،یوتھ ونگ کے ٹائیگرز پارٹی کی پہچان ہیں،مسلم لیگ(ن) یوتھ کے مرکزی صدر کیپٹن (ر) صفدر کی ہدایت پر یوتھ ونگ کی تنظیم سازی کا عمل آزاد کشمیر،گلگت بلتستان،فاٹا سمیت چاروں صوبوں میں تیزی سے جاری ہے،وہ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن آفس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے   ،اس مو قع پر میاں امتیاز احمدمرکزی ترجمان یوتھ ونگ اوورسیز ،ترجمان یوتھ ونگ اٹلی راجہ محمد علی کشمیری سمیت دیگر یوتھ ونگ کے عہدیدار ہمراہ تھے،انہوں نے مزید کہامسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ پارٹی کی جان ہے اور کیپٹن صفدر کی قیادت میں متحد ہیں ،پارٹی کی مضبوطی کیلئے یوتھ ونگ کی تنظیم سازی کا عمل شروع کیا گیا ہے پاکستان میں آج بھی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد مسلم لیگ(ن) کے جھنڈے تلے جمع ہونا چاہتی ہے مگر یوتھ کے چند افراد پارٹی میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر وہ ناکام ہونگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1