مسلم لیگ(ن) وکلاء برادری کو تنہا نہیں چھوڑے گی،تحسین فواد

مسلم لیگ(ن) وکلاء برادری کو تنہا نہیں چھوڑے گی،تحسین فواد

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ ڈسکہ بار کے صدر کا قتل قابل مذمت ہے ،یہ پولیس گردی کی گھناؤنی مثال ہے ایک بیان میں رکن اسمبلی نے کہاوزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دے دیا ہے اس واقع میں جو بھی ذمہ دار ہیں ان کے خلاف مکمل کارروائی عمل لائی جائیگی،وکلاء برادری کے ساتھ مسلم لیگ(ن) کا گہرا رشتہ ہے یہ حکومت کی طاقت ہے مشکل کی گھڑی میں حکومت وکلاء برادری کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی،پاکستان بھر کے وکلاء کو چاہیے کہ وہ صبر کا دامن ہاتھ نہ چھوڑیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں،انہوں نے مزید کہا لاہور بار کے وکلاء کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے مین گیٹ پر توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کرتے ہیں اگر ایسا ہی رویہ اختیار کیا گیا تو مسائل مزید بڑھیں گئے

مزید : میٹروپولیٹن 1