ڈسکہ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دہرائی گئی ہے،صاحبزادہ حامد رضا

ڈسکہ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دہرائی گئی ہے،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور(پ ر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دہرائی گئی ہے پولیس غنڈہ فورس بن چکی ہے پولیس نے وکلاء پر سیدھی گولیاں چلا کر لا قانونیت اور سفاکیت کا بد ترین مظاہرہ کیا ہے حکمرانوں نے ملک کو پولیس سٹیٹ بنا دیا ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزموں کو سزا مل جاتی تو سانحہ ڈسکہ نہ ہوتاسانحہ ڈسکہ کے ذمہ داران پولیس افسران کو عبرت کا نشان بنایا جائے ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل وکلاء ونگ کے رہنما رائے صلاح الدین کھرل ایڈوکیٹ سے گلگت سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں اور ان کے ہوتے ہوئے مظلومین کو انصاف کی توقع نہیں رکھنی چاہیئے پنجاب حکومت نے پولیس کے بجٹ میں جتنا اضافہ کیا ہے اتنا ہی جرائم میں اضافہ ہوا ہے سنی اتحاد کونسل وکلاء برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر تی ہے۔سانحہ ڈسکہ کے مجرموں کو سزا دلوانے کیلئے وکلاء کا ساتھ دیں گے پنجاب میں جنگل کا قانون چلتا ہے پنجاب پولیس کی ذہنی تربیت کی ضرورت ہے کیونکہ پنجاب پولیس بے لگام ہو چکی ہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ عوام دشمن بجٹ قبول نہیں کریں گے۔آئی ایم ایف کی ہدایات پر بننے والا بجٹ عوام دوست نہیں ہو سکتا بھارتی وزیر اعظم کے دھمکی آمیز بیان پر وزیر اعظم کی خاموشی افسوسناک ہے۔پاک فوج کی قربانیوں سے دہشتگردی کاخاتمہ قریب ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1