سماجی تنظیم برگد کے زیر اہتمام’’ پر امن پاکستان کانفرنس‘‘ آج ہو گی

سماجی تنظیم برگد کے زیر اہتمام’’ پر امن پاکستان کانفرنس‘‘ آج ہو گی

 لاہور ( وقائع نگار)پنجاب حکو مت اور یو تھ کے حوالے سے کام کر نے والی سماجی تنظیم بر گد کے زیر اہتمام پر امن پاکستان کانفرنس کا انعقاد آج مقامی ہو ٹل میں ہو گا جو 29مئی تک جاری رہے گا کا نفر نس میں نیشنل ایکشن پلان کے ان تمام نقاط کو زیر بحث لایا جا رہا ہے جس میں نیشنل ایکشن پلان میں میڈیا کا کردار، ریاستی اداروں کی تر جیحات، تعلیمی اداروں میں امن کا درس، مختلف اعتقادات رکھنے والے لوگوں کی شمولیت، سول سوسائیٹی کی ذمہ داریاں، جمہوری روایات پر کاربند سیاسی جماعتوں میں امن کے حوالے سے ہم آہنگی اور ان تمام چیزوں کی بہتر سوجھ بوجھ کے ساتھ نوجوانوں کا کردار نہات اہم ہیں۔ لہذا تین روزہ پر امن پاکستان کانفرنس حکومت پنجاب کی معاونت میں اٹھایا جانے والاایک ایسا قدم ہے جس میں ملک بھر میں کام کرنے والی سول سوسائٹی کے نمائندگان، تمام سیاسی جماعتوں کے مندوبین، میڈیا کے ساتھ منسلک افراد، یونیورسٹی اساتذہ اکرام، دانشور حضرات، ادیب اور امن کے حوالے سے متحرک نوجوانوں شامل ہیں ۔ کانفرنس میں مختلف سیشنز کے دوران پبلک و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پڑھایا جانے والا سلیبس ، ابلاغ عامہ اور سوشل میڈیا پر اظہار کی حدود قیود، ریاستی اداروں کا بلا تفریق قانون کی پاسداری قائم رکھنے کا عمل، میڈیا کے لوگوں کی جملہ ذمہ داریاں، شدت پسندی اور امن کے حوالے سے نوجوانوں کا کردار اور امن کو بحال اور برقرار رکھنے میں سول سوسائٹی، ادیب، دانشور ، اساتذہ اکرام کا کردار جیسے موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی اور آخر میں اور حاصل گفتگو نقات پنجاب حکومت کے توسط اور میڈیا کی معاونت میں متعلقہ اداروں تک پہنچائے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1