ایل ڈی اے کے 15ملازمین کی گریڈ 17میں ترقی

ایل ڈی اے کے 15ملازمین کی گریڈ 17میں ترقی

 لاہور (اپنے خبر نگار سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( ہیڈ کوراٹرز) آمنہ منیر نے محکمانہ پرموشن کمیٹی کی سفارش پر 15ملازمین کو گریڈ 17میں ترقی دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔سٹاف افسر محمد رشید کو مستقل بنیادوں پر جبکہ چار پرائیوٹ سیکرٹریوں ملک محبوب ربانی ‘محمد خالد ‘ بابر اکرام اور شیخ نذیر احمد کو ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کیڈر ترقی دی گئی ہے۔سب انجینئر محمد ارشد کو بی ایس سی سول انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کرنے پر بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (انجینئرنگ) اور محمد قاسم خان سرکل ہیڈ ڈرافٹسمین کو بطور چیف ڈرافٹسمین ترقی دی گئی ہے ۔دو سیکنڈری سکول ٹیچرز (مردانہ ) سجاد انجم اور اعجاز احمد جبکہ چھے سیکنڈری سکول ٹیچرز (زنانہ )آصفہ کامران ‘آمنہ طاہر‘ صائمہ منیر ‘ ساجدہ حسن ‘ عتیقہ رشیداور فاطمہ حبیب کے گریڈ میں اضافہ کر کے 16سے 17کر دیا گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1