انسٹی ٹیوٹ آفنیورو سائنسز میں نیورو ایمرجنسی کا شعبہ یکم جون کو فعال کرنے کا فیصلہ

انسٹی ٹیوٹ آفنیورو سائنسز میں نیورو ایمرجنسی کا شعبہ یکم جون کو فعال کرنے کا ...

لاہور( جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی عمارت میں یکم جون سے نیورو ایمرجنسی کا شعبہ فعال کر دیا جائے گا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جنرل ہسپتال میں فزیو تھری کے ترقیاتی منصوبے پر دن رات کام جاری ہے جس میں اٹھارہ آپریشن تھیٹرز، آئی سی یو، سنٹرل سٹرلائزیشن سمیت پرائیویٹ کمرے بھی شامل ہیں ۔قوی امید ہے کہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں ان کو بھی فنکشنل کر دیا جائے گا یہ بھی حکومت پنجاب کی ایک بہترین کاوش کے طور پر صدیوں یاد رکھے جانے والا اقدام ہے کیونکہ حقیقی معنوں میں لاہور جنرل ہسپتال کو وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر جدید طبی سہولیات کے حامل ادارہ کے طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے جبکہ ماضی میں اس جانب اتنی توجہ نہیں دی گئی جتنی موجودہ حکومت نے دی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1