جاپان کا 40 رکنی فوجی دستہ امریکہ اور آسٹریلیا کی مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کرے گا

جاپان کا 40 رکنی فوجی دستہ امریکہ اور آسٹریلیا کی مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت ...

سڈنی(اے پی پی) آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق جاپان کا 40 رکنی فوجی دستہ اس سال کے وسط میں منعقد ہونے والی امریکہ اور آسٹریلیا کی مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کرے گا۔ جاپان پہلی مرتبہ ان مشقوں میں شرکت کرے گا اور مبصرین کے مطابق اس کی وجہ چین کی جانب سے جنوبی چین کے سمندر میں کچھ عسکری تعمیرات ہیں جن کی وجہ مذکورہ بالا تینوں ممالک میں عسکری روابط کے اضافے پر اتفاق پایا جاتا ہے عسکری مبصرین کے مطابق یہ مشقیں نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔

اور امریکہ اس خطے میں اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ ہر دو سال بعد ان مشقوں کا اہتمام کرتا ہے۔

مزید : عالمی منظر