جنوبی سوڈان کا مالاکال پر دوبارہ قبضے کا دعویٰ

جنوبی سوڈان کا مالاکال پر دوبارہ قبضے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوبا(اے پی پی) جنوبی سوڈانی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ باغیوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد شمالی علاقے مالاکال پر دوبارہ قبضہ کر لیا گیا ہے۔ دارالحکومت جوبا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جنوبی سوڈانی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ صدر سیلواکیر کے حامی فوجی دستوں نے شمالی شہر مالاکال پر مکمل کنڑول حاصل کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جنوبی سوڈان کی نصف سے زائد آبادی اس خانہ جنگی کی وجہ سے خوراک کے شدید بحران کی شکار ہے۔واضح رہے کہ جنوبی سوڈان میں دسمبر 2013ء سے خانہ جنگی جاری ہے۔

مزید :

عالمی منظر -