دینی مدارس معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،علامہ عرفان مشہدی

دینی مدارس معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،علامہ عرفان مشہدی

 لاہور(نمائندہ خصوصی) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ پیر علامہ عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ دین اسلام امن اور سلامتی کا گہوارہ اور دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، دینی مدارس کو جہالت کی فیکٹریاں کہنے والے اپنے جاہل ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں ڈسکہ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں اسلام کا نظام نافذ اور قانون کی عمل داری ہو تو اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز چائنا سکیم لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ فاروق ضیائی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔علامہ عرفان مشہدی نے مزید کہا کہ مدارس معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔   مغربی اقدار کی اندھا دھند پیروی کرنے والی مسلمانوں کی بگڑتی ہوئی نسل نو کو دین کی طرفراغب کرنے والے مدارس کے خلافزبان درازی کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں یہ اسلام دشمن عناصر روز اول سے پاکستان اور اس کے نظام کے لیے خطرناک حد تک نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں جو پاکستان کی گاڑی کو گھسیٹ گھسیٹ کر سیکولر بنانے اور مغربی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے دن رات مصروفعمل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1