حکومت منشور کے مطابق عوام کی خدمت کر رہی ہے،اللہ رکھا چودھری

حکومت منشور کے مطابق عوام کی خدمت کر رہی ہے،اللہ رکھا چودھری

 لاہور( پ ر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہپاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے منشور کے مطابق خدمت خلق اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ وسائل کو قوم کی امانت سمجھتے ہوئے ایک ایک پائی ایمانداری سے عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں پر صرف کی جا رہی ہے۔ ’’خود روزگار سکیم‘‘ ، پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ، دانش سکول، میٹرو بس سروس، آشیانہ ہاؤسنگ سکیم جیسے فلاحی پروگرام، وسائل عوام کی ترقی پر خرچ کرنے کی اعلیٰ مثالیں ہیں۔ حکومت پنجاب کے بے مثال فلاحی پروگراموں سے صوبے کے غریب عوام بڑی تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’خود روزگار سکیم‘‘ کے تحت نوجوانو ں میں 50 ہزار گاڑیوں کی تقسیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ گاڑیوں کی تقسیم کیلئے انتہائی شفاف اور صاف نظام تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں کسی سفارش کے بغیر مارکیٹ سے کم قیمت پر گاڑیاں تقسیم کی جا رہی ہیں-

مزید : میٹروپولیٹن 1