ترک وزیراعظم کی برطانوی ہم منصب کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

ترک وزیراعظم کی برطانوی ہم منصب کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

ا ستنبول(اے پی پی) ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے برطانوی ہم منصب کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول سے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیراعظم نے انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں کے استعفوں پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم احمد داؤد نے کہا کہ میں ترکی کی انتخابی مہم میں اس پیش رفت کو بطور مثال پیش کرتا ہوں ۔ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم نے انتخابی مہم میں ترک ہم منصب کی کامیابی کے لئے نیک خواہش کا اظہار کیا۔

مزید : عالمی منظر