معدنی سیکٹر میں سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں گی،نعیم اللہ گل
لاہور((پ ر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم اللہ گل نے کہا ہے کہ پنجاب کے معدنی سیکٹر میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی بہت گنجائش موجود ہے سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی محکمے کی بنیادی ذمہ داری ہے سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فرا ہم کی جائیں گی کان کنی کی صنعت سے وابستہ کان کنوں کیلئے تمام ضروری حفاظتی اقدامات انتہائی ضروری ہیں محکمہ معدنیات میں بھرتی کیے جانے والے ماہرین کی بیرون ملک تربیت کا اہتمام کیا جائے گا ۔پنجاب منرل کمپنی کے ماڈل کو محکمے کے دیگر اداروں میں متعارف کرایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات کی بہتری کے حوالے سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی، ہر ماہ باقاعدگی سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔محکمہ معدنیات کو پیشہ وارانہ انداز سے کارپوریٹ ماڈل پر چلانے کی منصوبہ بندی کی جائے گی