مسجد سے تعلق کمزور ہونے سے مسلمان مسائل کا شکارہیں،علامہ راغب نعیمی

مسجد سے تعلق کمزور ہونے سے مسلمان مسائل کا شکارہیں،علامہ راغب نعیمی

 لاہور(نمائندہ خصوصی )مسجد سے تعلق کمزور ہونے سے مسلم قوم مسائل کا شکارہوگئی زندگیوں میں روحانی انقلاب اورمعاشرتی سکون کی بحالی کیلئے منبرومحراب سے رابطہ مضبوط کرنا ہوگا۔قرآ ن اورصاحب قرآن کے احکامات کی پیروی دنیا وآخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ان خیالات کااظہارمعروف مذہبی اسکالر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی نے گزشتہ روز سوزو ٹاؤن میں مرکزی مسجدالحرمین کے افتتاح کے موقع پر کیا۔    انہوں نے مزیدکہاکہ مسجد کے کردار کونظر انداز کرکے مسلم قوم آگے نہیں بڑھ سکتی۔امام وخطیب علاقائی تنازعات کے خاتمے اورعوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار اد ا کریں ۔ عدل و انصاف کی عدم فراہمی نے ملک وقوم کوتباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے مسلکی اختلافات کی بنیاد پرقتل و غارت کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1