حاملہ خواتین پیرا سٹامول کے زیادہ عرصہ تک استعمال سے گریز کریں،طبی ماہرین

حاملہ خواتین پیرا سٹامول کے زیادہ عرصہ تک استعمال سے گریز کریں،طبی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(اے پی پی) یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے ماہرین نے کہا ہے کہ حاملہ خواتین پیرا سٹامول کے زیادہ عرصہ تک استعمال سے گریز کریں کیونکہ اس سے ان کے بچے کی تولیدی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سائنس دانوں نے کہا ہے کہ اگر پیرا سٹامول کا استعمال سات یوم تک کیا جائے تو یہ ایک خاص قسم کے ہارمون کی پیداور کو روک دیتا ہے جو مردوں کے تولیدی اعضاء کی نشونما میں بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسے مریض جنہیں علاج کے لئے اس دوا کی طویل عرصہ استعمال کی ضرورت ہو تو وہ اپنے معالج سے مشورہ کریں ۔ سائنس دانوں نے کہا کہ پیرا سٹامول کا استعمال صرف اسی صورت میں کیا جائے جب اس کی اشد ضرورت ہو اور وہ بھی بہت مختصر عرصہ کے لئے استعمال کی جائے۔

مزید :

عالمی منظر -